صنم جاوید کی دہشتگردی مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور ، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

صنم جاوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی ، صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے  صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے ، عمران خان کی عدالت میں درخواست

صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔

رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ، 2 خواتین کی ضمانت منظور

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں