مریم نواز کی میاں چنوں میں ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ کے ساتھ گاڑی کا تحفہ

مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 کروڑ انعامی رقم کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی تحفے میں دے دی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے مریم نواز آج بذریعہ ہیلی کاپٹر میاں چنوں پہنچیں۔ انہوں نے ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور بھاری انعامات سے بھی نوازا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی ایتھلیٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ‘PAK 92.97’ کی نمبر پلیٹ والی گاڑی ارشد ندیم کے نام کی۔

مولانا طارق جمیل کی ارشد ندیم سے ملاقات، 5 لاکھ روپے کا چیک بھی تھما دیا

اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مریم نواز کی جانب سے کوچ کو بھی 50 لاکھ کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

بعد ازاں ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم سے ملاقات کے بعد میاں چنوں سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔


متعلقہ خبریں