سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے ماہ ذوالحجہ کے موقع پرمسلمانوں کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
مفتی اعظم نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ذوالحجہ کے مہینے کے پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔انہوں نے یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کیلئے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے؟ ماہر فلکیات
انہوں نے اپنے پیغام میں قربانی کرنے والے افراد سے کہا کہ وہ چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک ناخن اور بال کاٹنے سے گریز کریں۔
