خیبرپختونخوا کابینہ کے نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں نئے صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں شفیع جان، شکیل احمد، طارق محمود، نذیر عباسی، عارف احمد زئی شامل ہیں جنہوں نے بطور صوبائی وزراء اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
نامزد وزیر عدنان قادری ملک سے باہر ہو نے کے باعث حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہو سکے،واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے 18 ناموں پر مشتمل سمری تیار کی تھی، صوبائی حکومت کی جانب سے 6 نئے وزراء ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
