موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اوور لوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں، اسی لیے جانوروں سے بھری گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی گاڑیوں کے باعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر خصوصی چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
