خیبر پختونخوا حکومت کا شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے شہدا کو مفت پلاٹس دیئے جائیں گے۔

مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت محکمہ ہاؤسنگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی کے شہدا کے ورثا کو بھی پلاٹس دیئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الاٹمنٹ کا آغازسرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے مزید 3 ارب روپے جاری کر دیئے

انہوں نے کہا کہ شہداء نے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں