گندم خریداری پالیسی میں تبدیلی ، سابق جی ایم پاسکو ظہور رانجھا گرفتار

گندم خریداری

پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ظہور رانجھا نے گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی، پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا۔

گندم اسکینڈل ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسران معطل کرنیکی منظوری

حکام کا کہنا ہے کہ گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ آفیسر کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کیساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا، پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں