وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پربڑی تبدیلیاں،ڈائریکٹر جنرل پرسنل اچانک تبدیل

forign

اسلام آباد ( زاہد گشکوری ، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پربڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پرسنل کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرخارجہ نے اہم پوسٹوں پر تعنیات افسران کے عہدے تبدیل کردیے، نئی تقریوں میں ڈائریکٹرجنرلز اور ایڈیشنل سیکریٹریوں کے تبادلے کیے گئے ۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ نے نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔

تبدیل ہونے والے افسران چین، افغانستان، یورب، افریقہ اورایشیا کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں، اہم اکھاڑ پچھاڑ وزارت خارجہ کی نئی سیکرٹری آنے سے چند دن پہلے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی حسن گیلانی کو ڈائریکڑ جنرل ایچ آر لگا دیا گیا ہے جبکہ عرفان احمد کو ڈی جی پرسنل تعنیات کردیا گیا۔ قاسم بٹ کو یواین ون میں لگا یا گیا اور تنویر احمد کو ڈائریکٹر پرسنل ون تعنیات کر دیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ زیب عالم کو پوسٹنگ دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر یواین ٹولگا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر خان ڈی جی چائنہ ، عمر صدیقی کو ڈائریکٹر یواین سے ہٹا دیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں