عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں قیمت مستحکم

سونے قیمت

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تاہم مقامی سطح پر قیمت مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی  نئی قیمت 2 ہزار 439 ڈالر ہو گئی۔

سونا پھر 800 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 42 ہزار 300 ہو گئی

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے رہی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی 10 گرام کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں