آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شِپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

انگلینڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شِپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو کپتان بین اسٹوکس کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دی ہنڈریڈ لیگ میں میچ کے دوران بین اسٹوکس رن لینے کے لیے بھاگتے ہوئے انجرڈ ہوئے۔ اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو خود چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

ٹیسٹ سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی

کرک انفو کے مطابق بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں