امریکا نے ایک بار پھر اولمپکس کا تاج اپنے سرپر سجا لیا ہے۔
امریکا نے 40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برونز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،چین 40 گولڈ، 27 سلور اور 24 برونز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ
جاپان نے 20 گولڈ، 12 سلور اور 13 برونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن لی،آسٹریلیا 18 گولڈ، 19 سلور اور 16 برونز میڈل کیساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
میزبان فرانس نے 16 گولڈ، 26 سلور اور 22 برونز حاصل کئے اور پانچویں نمبر پر رہا،نیدر لینڈز نے 15، برطانیہ نے 14، جنوبی کوریا نے 13 گولڈ میڈل جیتے۔
پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ
اٹلی نے 12، جرمنی نے 12، نیوزی لینڈ نے 10 طلائی تمغے جیتے،پاکستان ایک گولڈ میڈل جیت کر 62 ویں ، بھارت 71 ویں نمبر پر رہا، اس کے حصے میں ایک سلور اور پانچ برونز میڈل آئے۔