گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت و احترام کے رشتے سے منسلک ہیں، خیبر پختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی زرخیز ہے ، ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہیں گے۔
مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف
اس موقع پر خطیب مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے کہا کہ آپ کے جذبات عوام اور مملکت کے لیے انتہائی قابل قدر ہیں، اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آؤں گا۔
گورنر کی درخواست پر خطیب مسجد نبوی نے خیبر پختونخوا کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی۔