بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز فتح پر کہا کہ ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے انسپائریشن ہے۔
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ارشد ندیم کی تاریخی فتح، علی ظفر کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بانی تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کے اولمپک پرچم بردار ارشد ندیم کو شاندار جیولن کارکردگی پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد،اس کی استقامت نے اسے اور قوم کو فخر سے دوچار کیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔