محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شام/ر ات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی /جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھاربارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
جولائی دنیا کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں چند مقامات پرتیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں قلات، خضدار، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، بولان، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، سکھر اور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 9 اگست سے شروع ہو گا۔ 09اگست سے 12 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
10اور 11اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔