محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

تعلیمی ادارے

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی ہے۔

ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکرٹری تعلیم سندھ کو گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے سمری بھجوادی ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ ریٹائرڈملازمین بھی تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔

سمری میں سفارش کی گئی کہ تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سیکرٹری تعلیم نے سمری منظوری کے لیے وزیر تعلیم کو بھجوادی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل مستقل غیر حاضر اساتذہ میں سے متعدد کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ تعلیم نے بتایا تھا کہ قواعد کیخلاف بیرون ملک جانے والے اساتذہ کا ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق شہید بینظیرآباد کے بیرون ملک جانے والے غیر حاضراساتذہ کا ریکارڈ ایف آئی اے نے دے دیا ہے، ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں