کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی کیلئےا صلاحاتی پروگرام کی منظوری


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی کیلئےاصلاحاتی پروگرام کی منظوری دی گئی ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ متعلقہ حکام و وزارتیں پالیسی اقدامات کا بروقت عملی نفاذ یقینی بنائیں،وزیراعظم نے منصوبے کے نفاذ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں انتہائی اہم شعبوں کی اصلاحات شروع کی جائیں گی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے پر کام کرنے کیلئے ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ اداروں کی منصوبے کا لائحہ عمل بنانے میں معاونت پر پزیرائی بھی کی۔

اجلاس کو منصوبے کی تفصیلات اور اس کے نفاذ کی معینہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل رجسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے موجود تمام قوانین اور ضوابط کو یکجا کرکے ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

گھر کا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ، ایمل ولی خان

سرمایہ کاری اور کاروبار کی راہ میں حائل قوانین و ضابطوں کو ختم کر دیا جائے گا،بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ہٹا کر رجسٹریشن میں درکار وقت کو ڈیجیٹائزیشن سے کم کیا جائے گا۔

منصوبے سے سرمایہ کاری و کاروبار میں مزید آسانی پیدا ہوگی،اس منصوبے سے ملک میں نجی شعبے کی تیز رفتار ترقی کا آغاز ہوگا،وزیراعظم نے قوانین و ضوابط کو یکجا کرکے پہلے مرحلے کو دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں