مون سون بارشیں: دریاؤں سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

Rain

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث 55شہری جاں بحق اور 145زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے انقلاب کا قائد نوجوان طالب علم ناہید اسلام کون ہیں؟

ترجمان پی ڈی ایم ایکا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے دریاں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے،13اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔


متعلقہ خبریں