عالیہ حمزہ ملک کو گجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

alia hamza

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عالیہ حمزہ ملک کو گجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل گوجرنوالہ سے کسی اور شہر کی جیل میں منتقل کرنے سے روک دیا تھا،جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

بنگلہ دیش کے انقلاب کا قائد نوجوان طالب علم ناہید اسلام کون ہیں؟

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت اور اٹارنی آفس آئندہ سماعت پر پیرا وائز کمنٹس اور رپورٹ پیش کریں،عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست دائر کررکھی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عالیہ حمزہ پر سیاسی مقدمات درج کیے جارہے ہیں،ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں نامزد کیا جاتا ہے۔ عدالت نے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت دینے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں