کمر توڑ مہنگائی کے باعث پاکستان کے شہری علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو لاحق مالیاتی چیلنجوں میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 74 فیصد پاکستانی اپنی موجودہ آمدن میں اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے۔
نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.1فیصد اضافہ
مئی 2023 میں ان کی تعداد 60 فیصد تھی ، 74 فیصد افراد میں سے 60 فیصد نے اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر اخراجات میں کمی کی ، 40 فیصد نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے رقم ادھار پر لی۔
تحقیق کے مطابق ان 74 فیصد افراد میں سے 10 فیصد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اخراجات کم کرنے اور رقم ادھار لینے کے ساتھ ساتھ اضافی جزوی نوکریاں بھی کیں۔
حکومتی اخراجات کم کرنے سے متعلق کمیٹی کی کچھ سرکاری اداروں کی نجکاری کی سفارش
اخراجات کم کرنے والوں میں سے آدھے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ضروری اخراجات میں کمی کے باوجود کوئی رقم بچا نہیں پائے۔