وفاقی حکومت کی جماعت اسلامی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت


جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان دھرنے سے متعلق  پچھلے 6 روز سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔

شیخ حسینہ واجد کے شوہر نے کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹرمیں ملازمت کی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبرعطا اللہ تارڑ نے بھی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا،حکومتی عہدیداروں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی درخواست کی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی گئی،جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان رات 10بجے کے بعد ملاقات متوقع ہے۔

حسینہ واجد کا وہ’’ ایک لفظ ‘‘جس نے اسے تخت سے بے تخت کردیا

مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں