پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ٹورنامنٹس اور لیگز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے ساتھ گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔