حکومت مذاکرات کے بعد فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملاً فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔

آئی پی پیز کا معاملہ، وزیر توانائی کا حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے ‘بل نہ بھرو تحریک’ شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں