ملک میں سیمنٹ کی فروخت کم ہوگئی۔ جولائی 2024ء میں سیمنٹ کی فروخت 6.81 فیصد کم ہوئی، اس دوران مجموعی فروخت 30 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسویسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق جولائی 2023 میں 32 لاکھ 30 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 24 لاکھ 63 ہزار ٹن رہی، جو گذشتہ سال جولائی سے 11.41 فیصد کم ہے۔
حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ملک میں سیمنٹ کی کمی
اعلامیہ کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 21.65 فیصد بڑھی ہے، جولائی میں 5 لاکھ 47 ہزار 162 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی، جولائی 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 49 ہزار 792 ٹن تھی۔
سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق کاروباری لاگت اور بلند ٹیکسز سے سیمنٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہے، حکومت ٹیکس پالیسی پر نظر ثانی کرے، سیمنٹ تھرڈ شیڈول میں ہے، سیلز ٹیکس سیمنٹ بنانے والے دیتے ہیں۔