دھرنا عوامی قوت بنتا جا رہا ہے، اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج تاریخی دھرنے کا 9 واں دن ہے،دھرنا عوامی قوت بنتا جا رہا ہے، اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہوگا سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ پریشان ہیں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگوں نے موٹرسائیکلیں بیچ کر بجلی کے بل اداکیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 2ادوار ہوئے حکومت کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے، غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں، چاول، چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تنخواہوں کے معاملے پرسلیب واپس لیا جائے،اضافی ٹیکس اورکیپسٹی چارجز ادانہیں کریں گے،حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کے نام پرمخصوص طبقے کوفائدہ دیاجا رہاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج اگرچہ کراچی میں شدید بارش، آندھی اور طوفان ہے لیکن اس کے باوجود کراچی میں آج دھرنا شروع ہوجائے گا، پھر دھرنوں کا سلسلہ رکے گا نہیں، پورے ملک میں دھرنوں کا سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں