شعیب شاہین پولیس کے پہنچتے ہی خطاب ادھورا چھوڑ کر روانہ

Shoaib Shaheen

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین پولیس کو دیکھتے ہی خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پولیس کے پہنچنے پر اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری دھرنے میں پہنچ گئی۔ جس کے بعد شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر غور

اس سے قبل شعیب شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 18 سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ فارم 45 والے باہر بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ یہ بھاگ جائیں اٹھ کھڑے ہوں اور 18 سیٹوں والوں کا راستہ روکا جائے۔ جماعت اسلامی سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ حق اور سچ کی آواز کے لیے نکلے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آگئی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ گندم اسکینڈل میں 400 ارب کھا گئے ہیں اور یہ عوام کے پیسے پر مزے لوٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ 18 سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر مسلط کر دیا گیا۔ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں