18سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر ملک پر مسلط کر دیا گیا، شعیب شاہین

Shoaib Shaheen

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ 18 سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ فارم 45 والے باہر بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ بھاگ جائیں اٹھ کھڑے ہوں اور 18 سیٹوں والوں کا راستہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ حق اور سچ کی آواز کے لیے نکلے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ

شعیب شاہین نے کہا کہ یہ گندم اسکینڈل میں 400 ارب کھا گئے ہیں اور یہ عوام کے پیسے پر مزے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ 18 سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر مسلط کر دیا گیا۔ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں