پٹرول 6.17 روپے ، ڈیزل 10 روپے 86 پیسے فی لٹر سستا

پیٹرولیم مصنوعات

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے اورڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

377 نئی آسامیاں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دے دی

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد272 روپے 77 پیسے فی لیٹر پرآ گئی ہے، اسی طرح مٹی کا تیل سستا ہونے کے بعد 177 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں