ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی،ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
مرغی کا گوشت 594 روپے کلو ہو گیا
واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلور ملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔
