حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے، عطا تارڑ

Ata Ullah Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لیاقت باغ میں احتجاج پر اتفاق کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جماعت اسلامی سے بات کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیاقت باغ کا جو معاملہ طے ہوا تھا اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بٹ گرام میں درخت کاٹنے کا اسکینڈل آیا جس میں محکمہ جنگلات ملوث ہے، ہم ملک کی بقاء کےلیے بات چیت کرنے کےلیے تیار ہیں، 4 سال میں آپ نے ملک میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔


متعلقہ خبریں