غیرملکی انفلوئینسر پاکستان میں سستا ترین ہوٹل کا کمرہ دیکھ کر حیران

youtuber

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئینسر یوٹیوبر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران اس نے اپنے فالوورز کو چونکا دینے والی دریافت سے آگاہ کیا۔

آن لائن ٹریول ٹوم ٹوم کے نام سے جانے جانے والے انفلوئینسر ٹام نے پشاور میں ایک ہوٹل کا کمرہ دکھایا جس کا کرایا محض 1.40ڈالریعنی 400روپے تھا۔ٹام اب تک 159ممالک کی سیر کرچکے ہیں۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

ان کا تازہ ترین ایڈونچر انہیں پاکستانی شہر پشاور لے گیا جہاں انہوں نے سستی رہائش گاہ کے بارے میں اپنے تجربات پیش کیے۔ ٹام کی انسٹاگرام پوسٹ نے 8 لاکھ 60 ہزارکمنٹس حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے کمرے کو دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا۔ کلپ میں انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2ڈالر سے بھی کم میں کمرہ ملنے کا موقع انہوں نے نہیں گنوایا۔

بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا،عطا تارڑ

ٹام نے مزید بتایا کہ جب وہ کمرے کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو انہیں یقین نہیں آیا لیکن کمرے کو اندر سے دیکھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کمرے میں دو بستر اور ایک چھوٹا ٹیلی ویژن تھا۔


متعلقہ خبریں