نومئی کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار


گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر مہر کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر کو تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، شبیر مہر کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم شبیر مہر کو سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت پیشی کے موقع پر گوجرانوالہ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبیر مہر 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں نامزد ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن اور پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی سمیت ہم سب محب وطن ہیں ، عمر ایوب

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران رئوف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا،ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہےپی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں