کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 17 پیسےکااضافہ ہواجس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 278 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔
دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 4 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 359 روپے 69 پیسے کی کمی کے بعد 359 روپے 65 پیسے کا ہو گیا جبکہ یورو 19 پیسے کے اضافے سے 303 روپے 1 پیسے پر بند ہوا۔ اسی طرح سوئس فرانک 37 پیسے کے اضافے سے 313.44 روپے کا ہو گیا ہے ۔
خلیجی کرنسیوں کی کارکردگی پاکستانی روپے مقابلے میں بہتر رہی ، سعودی ریال 5پیسے کے اضافے سے 74.15 روپے سے بڑھ کر 74.20 روپے پر بند ہوا۔جبکہ یو اے ای درہم کی قدر میں بھی 5 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75.72 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، سو نے کی قیمت میں فی تولہ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد سو نے کی قیمت ایک بار پھر اڑھائی لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے، سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا تولہ ہو گیا۔
مرغی کا گوشت 605 روپے فی کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے
10 گرام سو نے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 51 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 2402ڈالر فی اونس ہو گئی۔