الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود

شفقت محمود

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ خواجہ آصف جیسے شخص کا حملہ آور ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ جو شخص دو الیکشن بری طرح ہار کے بھی اسمبلی میں ڈھٹائی سے بیٹھا ہو تو اس کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے۔

تحریک انصاف پر 9 مئی سانحے کے فوری بعد پابندی لگنی چاہیے تھی، خواجہ آصف

واضح رہے کہ شفقت محمود کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایکس (ٹوئٹر) پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شفقت محمود صاحب کو میں 1964 سے جانتا ہوں، گورنمنٹ لاہور اور ہوسٹل سے تعلق آغاز ہوا اور مجھے ان سے 50/55 سال قریبی دوستی کی غلط فہمی بھی رہی۔

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اس دوران بہت سے اچھے برے کام اکٹھے کیے، برے زیادہ اور اچھے کام کم کئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں