خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 22 سے24 جولائی تک بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
آئندہ ہفتے کے دوران آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کی سیاحوں اور مقامی لوگوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔