جنوبی وزیرستان ، جے یو آئی کے ضلعی امیر دھماکے میں بال بال بچ گئے ، گاڑی کو نقصان

دھماکا

کوئٹہ میں دھماکہ


جمعیت علماءاسلام (ف) جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کالوشہ کے مقام پر جے یو آئی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں موجود تھے۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکا ، 7 افراد زخمی

دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے، مولانا عبداللہ کو ان کی جگہ قائم مقام امیر تعینات کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں