مون سون کی آمد آمد، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

بارش

کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شام اور رات میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا،ترجمان سعودی محکمہ موسمیات

موسم کا حال دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہرِ قائد کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل بھی ممکن ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور مضافات میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پنجاب کے ضلع ملتان، پاک پتن، بھکر، رحیم یار خان اور بہاولنگر سمیت کئی شہروں میں رات گئے بارش ہوئی۔ مری کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث اندھیرا چھا گیا، تیز ہوا کے ساتھ برسات سے موسم ٹھنڈا ہوگیا

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک مری میں تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے رواں سال صوبے بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ جولائی کے دوران بارش کے دو تین اسپیل آئیں گے جبکہ اگست میں بلوچستان میں مون سون کی زیادہ بارشیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں