کفایت شعاری پلان ، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

Shahbaz Sharif

 وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کرتے ہوئے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا۔

وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کرتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر امور، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں