مرغی کا گوشت 392 روپے کلو ہو گیا

مرغی کا فی کلو chicken rate

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت آج پھر بڑھ گئی، مرغی کا گوشت 392 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے، برائلر زندہ مرغی کی قیمت میں بھی 6 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

عوام کی مشکلات میں اضافہ، دالیں مہنگی فروخت ہونے لگیں

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گوشت کی قیمت میں نو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس طرح دو دن میں مرغی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 383 روپے تھی۔

مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پربرقرار ہے۔


متعلقہ خبریں