افغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

افغانستان

افغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغانستان بنگلا دیش کے خلاف آٹھ رنز سے جیت گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور بنگلا دیش کو جیتنے کے لئے 116 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 19، ابراہیم زردان نے 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 10 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا، گروپ ون میں دلچسپ صورتحال

بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا، ہدف کے تعاقب نے بنگلا دیش نے 3.2 اوورز میں تین وکٹوں پر31 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا۔

بنگلادش کی جانب سے تنزید حسن بغیر کوئی رنز بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، نجمل الحسین 5، شکیب الحسن صفر، سومیا سرکار 10، توحید ہردوائے 14، محمد اللہ 6 اور رشاد حسین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

11.4 اوورز کا میچ ہوا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ روکنا پڑا، بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو تنظیم حسن تین رنز بنا کر گلبدین نائب کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بنگلا دیش 12.1 اوورز میں ہدف پورا کر لیتا تو وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جاتا۔

بنگلا دیش کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 105 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح افغانستان آٹھ رنز سے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے بھرپور مزاحمت کی وہ 54 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نوین الحق نے چار چار  جبکہ فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں