آسٹریلیا کو شکست ،بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا


ٹی20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے206رن کا ہدف دیا جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 بناسکی۔

ٹریوس ہیڈ76اور مچل مارش37رن بنا کر نمایاں رہے،گلین میکسویل 20 ،ٹم ڈیوڈ15اورپیٹ کمنزنے11 رن بنائے،ڈیوڈ وارنر6،مچل اسٹارک4 اورمارکس سٹوئنس نے2رن بنائے۔

ارشدیپ سنگھ3اور کلدیپ یادیو نے2وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا اوراکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا
بھارتی کپتان روہت شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں بھارت نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر205رن بنائے،کپتان روہت شرما41گیندوں پر 92رن بنا کر نمایاں رہے۔سوریا کماریادیو31،شیوم دوبے 28اورہاردک پانڈیا نے27رن بنائے،مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوئنس نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں