200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

mobile phones

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر یعنی تقریبا 56 ہزار روپے تک موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون لگژری آئٹم نہیں ہے، ایسا کرنے سے 200 ڈالر سے کم والے فونز مہنگے ہو جائیں گے۔

بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں آسمان تک پہنچنے کا امکان

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ہی بوجھ ڈالا گیا ہے، غریب کیلئے فون پر ٹیکس ،کال کرنے پر ٹیکس، چارج کرنے پر ٹیکس، ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں