ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

rain بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان،پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی / بالائی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

نئی سیاسی جماعت میں کون کون شامل ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے چند نام بتا دیے

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مری،گلیات، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرا نوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جھنگ، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی، بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری اورموسلا دھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اورموسلا دھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سکھر، گھوٹکی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھیو جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں