آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

Rain

 آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

نجی موسمی ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثر کر رہا ہے۔  جمعہ سے اتوار تک سندھ کے شمالی، مغربی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

کیرتھر کے پہاڑوں پر اس دوران گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ کیرتھر کے پہاڑوں پر بنے بادل جنوبی سندھ کے چند ایک مقامات کو متاثر کرسکتے ہیں۔

مطابق تھر پارکر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے بادل بننے کے امکانات ہیں۔

آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا،ترجمان سعودی محکمہ موسمیات

نجی موسمی ادارے کے مطابق کراچی کے نزدیک شمال مغرب اور شمال مشرق میں جمعہ تا اتوار گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ مطابق دوپہر سے شام کے دوران گرج چمک کے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔

اگر ان بادلوں کی شدت برقرار رہی تو کراچی کے مضافات میں آندھی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں