چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیچز کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا۔
آئی سی سی کو بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
پاکستان انڈیا سے پھر ورلڈ کپ میں ہار گیا
شیڈول کے مطابق فائنل سمیت 7 میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل سمیت تین میچز کی میزبانی کرے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک سیمی فائنل اور کُل پانچ میچز ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے تینوں اسٹیڈیمز کی بہتری کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ باکسسز بنائے جائیں گے، پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا۔
قومی ریسلر کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش
قذافی اسٹیڈیم میں حال ہی میں بنائے گئے ڈریسنگ رومز اپنی جگہ موجود ہوں گے جبکہ فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔ موجودہ انکلوژر کو مزید اونچا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تینوں اسٹیڈیمز میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز اور کرسیاں بھی نصب کی جائیں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کی گنجائش میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔