آسٹریلیا کی فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

غیر ملکیوں کو بھرتی richard

آسٹریلیا نے فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ ڈونلڈ مارلس نے کہا کہ مسلح افواج میں 4,400افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

مارلس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا کے ساتھ تجارت کی وجہ سے غیر ملکی افواج کے دبا ؤکے باعث نازک حالت میں ہے لہذا غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

کل وقتی اہلکاروں کی تعداد کو 63ہزار 600تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرنے کی توضیح کرتے ہوئے مارلس نے اعلان کیا کہ حکومت 2040تک اس تعداد کو 80ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مکہ، درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے عرفات میں سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا

مارلس کا کہنا تھا کہ فوج میں بھرتی فائیو آئیز کے نام سے منسوب امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی طرف سے بنائے گئے انٹیلی جنس اتحاد تک اور آسٹریلیا میں اقامہ ہولڈرز تک محدود ہو گی۔

آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ کے باشندے، جولائی سے جبکہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈین بھی جنوری 2025سے فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں