چین نے سمندری آثار قدیمہ کے عجائب گھر کی تعمیر کا اعلان کر دیا


بیجنگ: چین نے سمندری آثار قدیمہ کے عجائب گھر کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے رواں سال شان ڈونگ صوبے کے مشرقی ساحلی شہر چھنگ داؤ میں سمندری آثار قدیمہ کے قومی عجائب گھر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

چھنگ داؤ حکام کے مطابق میوزیم چھنگ دا اوشینٹیک ویلی میں تعمیر کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 26 ہزار مربع میٹر کے مجموعی تعمیراتی رقبے کے ساتھ یہ منصوبہ 29 ہزار 333 مربع میٹر پر محیط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ٹیک فرم کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

چھنگ دا اوشینٹیک ویلی کے انتظامی بیورو کے مطابق ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا میوزیم چین کی سمندری آثار قدیمہ کی تاریخ، کامیابیوں اور قدیم سمندری تہذیب کو پیش کرے گا۔

میوزیم میں پانی کے اندر موجود نایاب ثقافتی آثار کو مستقل طور پر رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں