اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
حج پرواز کے مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ کی طرف کیا گیا جہاں طیارے نے لینڈنگ کی۔
ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 170 سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کیلئے حتمی پلان تیار
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی تھی۔ وارننگ آنے کے بعد طیارے کو ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے 839 کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔