کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
2025میں مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد تک آنے امکان
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 16 پیسے ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو اہے۔ 2400 کے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھ گئی، دس گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 76روپے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج 24 سو کا اضافہ ہو گیا ہے۔