نواز لیگ کی حیثیت شریفوں کی جاگیر اور اولاد کیلئے وراثتِ سے بڑھ کر کچھ نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

pti

 ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نوازلیگ کی حیثیت شریفوں کی جاگیر اور اولاد کیلئے وراثتِ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

صدر ن لیگ نواز شریف کے خطاب پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ آمریت کی گود میں پیدا ہونے والے اب بھی راستہ بدلنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد ان کی سیاست پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن اور عدالت بلامقابلہ انتخاب کا نوٹس لیں۔

ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے میں 10 امیدوار سامنے آگئے

اسی معیار سے نوازشریف کے الیکشن کا تجزیہ کیا جائے جس پر پی ٹی آئی کے انتخابات کا کیا گیا،قوم آئین اور قانون سے انحراف کرنے والوں سے خود نمٹے گی۔


متعلقہ خبریں