وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

fedral cabnet

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اگر پارٹی کی خواہش ہے کہ نوازشریف ہی لیڈ کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں،رانا ثنا اللہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی توثیق کی جائے گی،وزارت سمندر پار پاکستانیز کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا۔

پاکستان کے رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ معاہدوں کی توثیق کی جائے گی،حج 2024 کے لئے سپانسر اسکیم میں رعایت دینے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم یوم تکبیر پر خصوصی پیغام دینگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں